2d0c9e97 32e7 48d0 A9d2 E3892d1ce246 59

مرکزی زیر انتظام لداخ میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن ملتوی

مرکزی زیر انتظام لداخ میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن ملتوی

حدبندی مکمل ہونے کے بعد موسم گرما میں الیکشن کرائے جائے گے /انتظامیہ

سرینگر// ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے الیکشن کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں میونسپل کمیٹیوں اور پنچایت کے الیکشن ملتوی کرنے کااعلان کردیا،جھاڑے کے موسم میں حد بندی کاکام مکمل کر کے موسم گرما میں ان اداروں کے الیکشن کرائے جائے گے تاہم پارلیمنٹ الیکشن پراس کاکوئی اثر نہیں پڑیگا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے لئے چاراکتوبرکوووٹ ڈالے گئے 8اکتوبر کو نتا ئج سامنے آئے۔ نیشنل کانفرنس نے 12کانگریس نے 10بی جے پی نے دو اور آزاد امیدوارنے ایک نسشت ہل ٖڈیولپمنٹ کونسل کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے میں میونسپل کمیٹیوں اور پنچایت الیکشن کے بارے میں چرچاہورہاتھا اور تمام سیاسی پارٹیوں نے اس کے لئے سرگرمیاں بھی شروع کی بھی تاہم مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے میونسپل کمیٹیوں اور پنچایت الیکشن کو موخر کرنے کافیصلہ کیاہے اور انتظامیہ کے مطابق لداخ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجاتا ہے اورلوگوں کوگھروں سے باہرآنابھی مشکل ہوجاتاہے ا س لئے فی الحال ا سطرح کے الیکشن نہیں کرائے جاسکتے ہیں ۔جھاڑے کے موسم میںوارڈوں کی حد بندی مکمل کرکے موسم گرمامیں میونسپل کمیٹیوں کے الیکشن کرائے جائینگے اور انتظامیہ لداخ میں میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 13 تک پہنچانے کی کوشش کریگی ۔لداخ میں پنچایت اور میونسپل کمیٹی کے الیکشن ملتوی ہونے کے اعلان سے پارلیمنٹ کے الیکشن پرکوئی اثر نہیں پڑے گااورمرکزی زیرانتظام علاقے لداخ میں ان اداروں کے لئے ووٹ ڈالے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں