170711897 158

غزہ میں ایک اسکول پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، 63 شہید

غزہ میں ایک اسکول پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، 63 شہید

غزہ // میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی رات غزہ میں ایک اسکول پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں ترسٹھ عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے شہر غزہ کے شمال میں واقع الصفتاوی نامی علاقے میں ایک اسکول پر جس میں بے گھر ہونے والے پناہ گزین مقیم تھے غاصب صیہونی حکومت نے جمعے کی رات بمباری کردی جس ميں کم سے کم ترسٹھ افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شمالی غزہ میں ایک اسکول پر جہاں بے گھر ہونے والے فلسطینی مقیم تھے، صیہونی حکومت کی بمباری میں پچاس افراد شہید ہوئے ہیں۔
یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا کہ جمعے کی شام فلسطینی ذرائع نے الشفا اسپتال کے مین گيٹ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 60 افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبردی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں