170678627 111

اسرائیل سے ہمارے معاشی تعلقات ختم، ہم نے اپنا سفیر واپس بلا لیا، بحرین

اسرائیل سے ہمارے معاشی تعلقات ختم، ہم نے اپنا سفیر واپس بلا لیا، بحرین

ایران// بحرین کی پارلیمنٹ نے منامہ اور تل ابیب کے درمیان معاشی تعلقات کے خاتمے کی اطلاع دیتے ہوئے اس کی وجہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام بتائي ہے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق، بحرین کے اراکین پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ بحرین کے اقتصادی تعلقات ختم کر لیئے گئے ہيں۔
بحرین کے اراکین پارلیمنٹ نے زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے رد عمل میں بحرین کے سفیر کو تل ابیب سے واپس بلا لیا گيا ہے۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ اب تک بحرین کی حکومت نے اس سلسلے میں کوئي موقف اختیار نہيں کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہےکہ غزہ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8796 پہنچ گئ ہے جن میں سے 3648 بچے اور 2290 خواتین ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی 22219 تک پہنچ گئی ہے
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے سپاہیوں سے اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے لے رہی ہے ۔ غاصب صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کی رہائشی عمارتوں ، عبادتگاہوں، مساجد اور چرچوں ، اسپتالوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے کیمپوں پر وحشیانہ حملے کررہی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت امریکا اور بعضی یورپی حکومتوں کی مدد سے غزہ کے مظلوم عوام پر ہزاروں ٹن بم برساچکی ہے جن میں ممنوعہ فارسفورس بم بھی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں