1990413 114

ایرانی صحافیوں کا ایک گروپ غزہ جائے گا

ایرانی صحافیوں کا ایک گروپ غزہ جائے گا

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ “ایرانی صحافیوں کا ایک گروپ ہلال احمر کے طیارے میں غزہ کی پٹی جائے گا”۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ “ایرانی صحافیوں کا ایک گروپ ہلال احمر کے طیارے میں غزہ کی پٹی جائے گا”۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی صحافیوں کا ایک گروپ ایران جائے ، یہ گروپ ہلال احمر کے طیارے کے ذریعے غزہ جانے کی تیاری کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ صحافی فلسطینیوں کی عظیم فتح اور غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی بہتر اور واضح کوریج کریں گے۔
ایران کے وزیر ثقافت نے کہا کہ صحافیوں کے دو گروپ پہلے ہی لبنان اور اردن بھیجے جا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فتح کی کہانی کے نام پر صحافیوں کا ایک قافلہ غزہ، لبنان اور اردن کی طرف روانہ ہوا ہے۔
اسماعیلی نے مزید کہا : اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف طاقتور ممالک میں ثقافتی مشیر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے غزہ کے عوام کے درد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں