170649985 65

ہم حزب اللہ کے 30 ہزار دور مار میزائلوں کی زد پرہیں

ہم حزب اللہ کے 30 ہزار دور مار میزائلوں کی زد پرہیں

تہران // آپریشن طوفان الاقصی کے بیسویں دن، صیہونی میڈیا نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ “ہم حزب اللہ کے 30 ہزار دور مار میزائلوں کی زد پر ہیں” کہا ہے کہ صیہونی حکام کی طرح انہیں بھی یقین ہے کہ اسرائیل کے اندر حزب اللہ سے مقابلے کی توانائي نہیں ہے۔

آج جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ ” آج حزب اللہ پر اچانک پیشگی حملہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ تحریک اسرائیل کے حملے کے امکان سے آگاہ ہے اور یقینا اس کو ناکام بنانے کے لئے اس نے سبھی ضروری تیار کرلی ہوگی ۔

صیہونی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج حزب اللہ کے پاس دسیوں ہزار میزائل موجود ہیں جن میں کم سے کم 30 ہزار صحیح نشانے پر لگنے والے دور مار میزائل بھی شامل ہیں ۔

صیہونی ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے گوش دان اور اس کے جنوب میں واقع علاقے حزب اللہ کے ان 30 ہزار دور مار میزائلوں کی رینج میں ہیں جو پانچ سو کلو یا اس سے بھی زائد وزن کے وار ہیڈ سے لیس ہیں۔

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت گزشتہ 75 برس میں ایسے خطرے سے کبھی دوچار نہیں تھی اور حقیقت یہ ہے کہ حزب اللہ کے مقابلے کی توانائي نہیں رکھتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں