1983705 46

حضرت معصومہ (س) کا حرم امام زمانہ (عج) سے متصل ہونے کا مقام ہے

ایران / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: روایت میں آیا ہے کہ قم کے لوگ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے وقت ان کے ہمراہ قیام کریں گے اور دشمن کے مقابلہ میں استقامت کے ساتھ ان کی مدد کریں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے خاتون کرامت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے پرچم کو تبدیل کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: روایات میں حضرت معصومہ (س) کے زائرین کے لیے جنت کی ضمانت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام تقی علیہ السلام نے فرمایا کہ “جو شخص قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے گا اس کے لیے جنت واجب ہے”۔ (مَن زارَ قَبرَ عَمَّتي بِقُمَّ، فَلَهُ الجَنَّةُ / كامل الزيارات، ص 536)

حوزہ علمیہ کے استاد نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ حرم امام کی بیٹی، امام کی بہن اور امام کی پھوپھی کا حرم ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس کی جانب سے کھلے گا اور جو بھی اس چوکھٹ پر آتے اور اس خاتون کرامت (س) سے عقیدت رکھتے ہیں وہ جان لیں کہ انہوں نے ایک ایسی جگہ پر قدم رکھا ہے کہ جو اہل بیت (ع) کا گھر ہے اور اہل بیت (ع) کے شیعوں کا شہر ہے۔

حجت الاسلام مومنی نے کہا: روایت میں آیا ہے کہ قم کے لوگ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے وقت ان کے ہمراہ قیام کریں گے اور دشمن کے مقابلہ میں استقامت کے ساتھ ان کی مدد کریں گے۔ حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا جگہ ہے جہاں آرام و سکون پاتے ہیں لہٰذا جس کو بھی کوئی فکر یا پریشانی ہو تو اور اس مقدس چوکھٹ پر قدم رکھے تو یقین رکھے کہ اس کریمۂ اہلبیت (ع) کی کرامت سے سرفراز ہو گا اور اس کی حاجتیں پوری ہوں گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: اگر کوئی شخص امام زمانہ (عج) سے متصل ہونا چاہتا ہے تو اسے حضرت معصومہ (ع) کے حرم کی فجر سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ اس حرم میں امام کی آمد کے لیے ڈھیروں دعائیں مانگیں، اسی حرم کے وسیلے سے ہی ہماری تمام مشکلات حل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں