Whatsapp Image 2023 10 23 At 6.41.01 Pm 74

نتن یاہو کابینہ کے تین وزیر استعفی دے رہے ہیں صیہونی میڈیا کی رپورٹ

نتن یاہو کابینہ کے تین وزیر استعفی دے رہے ہیں صیہونی میڈیا کی رپورٹ

تہران // صیہونی ذرائع ابلاغ نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ صیہونی کابینہ کے تین وزیر، وزیر اعظم نتن یاہو کو حماس کے آپریشن کے مقابلے میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لئے استعفی دینےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے نتن یاہو کی کابینہ کے انفارمیشن کے وزير نے بھی اندرونی اختلافات کے نتیجے میں استعفی دے دیا تھا جس کے بعد نتنیاہو نے انفارمیشن کی وزارت کو ختم کردیا اور اس کے بجٹ کوصیہونی آباد کاروں کی حمایت سے مختص کردیا-

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی طرح اسرائيلی فوج اور وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان اختلافات، اور غزہ پر زمینی حملے کے لئے فیصلے کے فقدان کی خبر دی ہے ۔

صیہونی حکومت کے بعض میڈیا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو اور اسرائيلی فوج کے درمیان عدم اعتماد کا بحران بھی پایا جاتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم فوج سے ناراض ہیں اسی لئے وہ زمینی حملے کے بارے میں پس وپیش میں مبتلا ہيں اور اس سلسلے میں فیصلہ ان کے لئے دشوار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں