حماس کے سربراہ سے ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
تہران// ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور رہائشی عمارتوں اور بے گناہ عام شہریوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونی گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے نہيں آئي ہیں۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ گفتگو سے پہلے مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری سے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال اور مظلوم فلسطینی عوام تک امداد رسانی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی روک تھام کی راہوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔