Whatsapp Image 2023 10 21 At 6.57.09 Pm (1) 49

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے غزہ کے ایک اور اسپتال پر بمباری کی وارننگ دے دی ہے۔

غزہ کے القدس اسپتال پر حملے کی دھمکی

تہران// غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے القدس اسپتال پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے غزہ کے ایک اور اسپتال پر بمباری کی وارننگ دے دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے القدس اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہے غاصب صیہونی فوج نے کئی بار انہیں یہ الٹیمیٹم دیا ہے کہ اسپتال کو فوری طور پر خالی کرادیں، اس پر بمباری کی جائے گی ۔

غزہ کی ہلا ل احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کو القدس اسپتال پر حملے کی اسرائیلی دھمکی ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کو مریضوں سے خالی کرالیا جائے۔

غزہ کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ اسپتال میں 400 سو سے زائد مریض اور تقریبا 1200 بے گھر ہونے والے افراد پناہ گزین ہیں۔

ادھر بعض میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے القدس اسپتال کے اطرف میں بمباری کی ہے۔

اسی سلسلے ميں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ اسپتال پر حملے کی دھمکی بہت تشویشناک ہے ۔

بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ اس نے اسرائیلی حکام سے اس سلسلے ميں رابطہ کیا ہے ۔

بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو ہر طرح کے حملے سے محفوظ رہنا چاہئے تاکہ وہاں زیر علاج مریض اور زخمی محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں