Whatsapp Image 2023 10 16 At 8.19.22 Pm 80

ابو شریف : غزہ کبھی نہیں جھکے گا

ابو شریف : غزہ کبھی نہیں جھکے گا

تہران // ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں دنیا کی آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے لیکن غزہ کبھی نہیں جھکے گا۔

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے ارنا کے ساتھ بات چیت میں بتا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کی منصوبہ بندی حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے کی اور اسی نے یہ آپریشن شروع کیا لیکن آپریشن شروع ہوتے ہی جہاد اسلامی اس میں شریک ہوگئی اور اس وقت بھی دیگر استقامتی تنظیموں کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے ابتدائی لمحات میں ہی صیہونی حکومت پر کار وار لگے اور استقامتی محاذ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو بچانے کے لئے پوری مغربی دنیا، بالخصوص امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس پوری قوت کے ساتھ میدان میں آگئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت ختم ہورہی تھی۔

ناصر ابو شریف نے کہا کہ مغربی دنیا نے اس وقت صیہونی حکومت کو غزہ میں ہر قسم کے جرائم اور قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، غزہ کے کئي محلے مکمل طور پر زمین کے برابر ہوگئے ہیں اور درحقیقت دنیا کی آنکھوں کے سامنے، اور امریکا و یورپ کی مکمل حمایت سے غزہ میں وحشیانہ نسل کشی کی جارہی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامی امریکا اور یورپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ غزہ جھکنے والا نہیں ہے اور غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم صیہونی حکومت، امریکا اور یورپ سے ، عالم اسلام اور انسانی دنیا کا غیظ و غضب بڑھنے کا باعث ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں