144

ہاشمی نے مرحوم مولانا افتخار انصاری کو ان کی 9ویں برسی پر کی خراج عقیدت پیش ، کہا شیعیان کشمیر نے مرحوم کے بعد اتنابڑا قد آور لیڈر نہیں دیکھا۔

ہاشمی نے مرحوم مولانا افتخار انصاری کو ان کی 9ویں برسی پر کی خراج عقیدت پیش ، کہا شیعیان کشمیر نے مرحوم کے بعد اتنابڑا قد آور لیڈر نہیں دیکھا۔

ایران// ایران کے قم شہر میں مقیم کشمیری طالب علم سید کرار ہاشمی نے مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری کی 9ویں برسی کے موقع پر کی خراج عقیدت پیش۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم انصاری کو تین بار دہشتگردوں نے نشانہ بنایا لیکن اللہ تعالیٰ کے خاص کرم و فصل سے وہ تینوں بار بچ گئے اور پوری زندگی انسانیت، قوم اور وطن کی خدمت میں زندگی صرف کی۔ وہ کئی زبانوں بالخصوص کشمیری، انگریزی، عربی، فارسی اور اردو پر زبردست عبور رکھنے والی بلند شخصیت تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرحوم مولانا افتخار انصاری کے بعد شیعیان کشمیر نے آج تک ایسا قد آور لیڈر پیدا نہیں کیا جو سیاسی، سماجی اور مذہبی طور پر اتنا مفید اور ہر میدانوں میں فعال و بہادر ہو۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم و حکمت کے حصول میں گزاری۔ وہ ایک بااثر شخصیت تھے اور انہوں نے زندگی بھر ایک عالم اور رہنما کا کردار ادا کیا۔ اس نے اسلامی اقدار کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پوری دنیا میں خاص طور پر ہندوستان، ایران، لبنان، عراق اور شام میں اس کا بڑا اثر و رسوخ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی میں شیعہ برادری کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ تعمیرات و ترقی ، امن و اتحاد بين المسلمین میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور ایک اسلامی مبلغ، رہنما اور روحانی پیشوا کی حیثیت سے ایسی شخصیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نجف اشرف و قم المقدس میں بڑے سے بڑے آیت اللہ و علمائے اسلام نے ان کے وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالم انسانیت کیلئے بڑا غیر تلافی نقصان ہوا۔

سید کرار ہاشمی نے کہاں کہ مولانا افتخار انصاری کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک مضبوط و متحرک نظریہ ساز و دور اندیش کا نام تھا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں