123

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی پراتحاد المسلمین نے کیا اطمینان کا اظہار

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی پراتحاد المسلمین نے کیا اطمینان کا اظہار

رہائی کاخیر مقدم کرتے ہیں،انتظامیہ احسان نہ جتلائے،ہر ایک انسان آزادی اور حقوق کا مستحق: مولانا مسرور عباس انصاری

سرینگر؍؍ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے گزشتہ چار برسوں سے گھر میں نظربند برصغیر کے ممتاز مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ مولوی صاحب کی کمی شدت سے محسوس ہورہی تھی اور جس طرح سے انہیں طویل عرصہ تک نظر بند رکھا گیا تھا وہ اور انہیں گھر سے باہر ذاتی، مذہبی وسماجی نیز سیاسی فرائض کی انجام دہی سے روکا گیا تھا وہ افسوسناک عمل اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔ مولانا نے کہا ہم تہہ دل سے میرواعظ صاحب کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن انہیں رہا کرکے میرواعظ صاحب یا ان کے معتقدوں پر انتظامیہ نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ہر ایک انسان حقوق اور آزادی کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائےاوردین ومذہب کی آزادی انسان کےبنیادی حقوق میں سے ہے لیکن افسوس کا مقام ہے ان حقوق کی پامالیوں کے بعد میرواعظ صاحب کی رہائی کو احسان جتلانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔مولانا مسرور عباس انصاری نےمیرواعظ صاحب کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملت کشمیر کو مبارکباد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ تاریخی جامع مسجد کا منبر و محراب اور وادی کے معززعلمائے کرام میرواعظ صاحب کی سرپرستی میں سنگین سماجی مسائل کے خاتمے کے لئے موئثر اور بنیادی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں