121

حوزہ علمیه نجف اشرف کے بزرگ عالم آیت اللہ الخراسان داعی اجل کو لبّیک کہہ گئے

حوزہ علمیه نجف اشرف کے بزرگ عالم آیت اللہ الخراسان داعی اجل کو لبّیک کہہ گئے

عراق // عراق کے ممتاز عالم دین حضرت آیت اللہ سید محمد مہدی الخراسان الموسوی آج صبح دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کرگئے ہیں۔

آیت اللہ الخراسان 9 رجب المرجب 1347 ھ ق کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے حوزه علمیه نجف اشرف میں ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی، علی سماکۃ اور صادق قاموسی جیسے اساتذہ سے حاصل کی اور حوزه علمیه کی اعلیٰ تعلیم (درس خارج) کو آیت اللہ العظمٰی سید ابو القاسم خوئی، آیت اللہ سید عبد الہادی شیرازی اور آیت اللہ العظمٰی سید محسن حکیم سے حاصل کیا۔

حدیث کو نقل کرنے میں ان ربانی عالم دین کے مشائخ آقا بزرگ تہرانی، سید محمد صادق بحرالعلوم، سید علی بہبہانی، سید عبدالاعلی سبزواری، سید مرتضی خلخالی، سید حسن بجنوردی اور آپ کے والد گرامی تھے۔

مرحوم و مغفور آیت اللہ سید محمد مہدی الخراسان الموسوی کی بعض تالیفات مندرجہ ذیل ہیں: موسوعۃ عبداللہ بن عباس، کشاف بلدان منتقلۃ الطالبیۃ، السجود علی التربۃ الحسینیۃ، علی امام البررۃ، المحسن السبط مولود ام سقط؟، نھایۃ التحقیق فی ما جری فی امر فدک للصدیقۃ و الصدیق اور الظاھرۃ القرآنیۃ فی نھج البلاغۃ۔

کتاب ”موسوعۃ عبداللہ بن عباس، حبر الامۃ و ترجمان القرآن“ پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے چچا زاد بھائی ابن عباس کے بارے میں ویکیپیڈیا اور آپ کے اہم علمی آثار میں سے ایک ہے جو کہ 21 جلدوں پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں