137

سویڈن کے لیے مناسب ہو گا کہ وہ دشمن اسلام کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے سے گریز کرے

سویڈن کے لیے مناسب ہو گا کہ وہ دشمن اسلام کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے سے گریز کرے

ایران// لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سویڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ملک کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے سے گریز کرے۔

لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سویڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ملک کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے سے گریز کرے۔

محرم کے موقع پر اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سویڈش حکومت سے کہا کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے پیغام کے الفاظ پر توجہ دے اور خاص طور پر اسلام سے جنگ والے الفاظ کو بہت غور سے پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سویڈن کی حکومت اسی راستے پر چلتی رہی تو وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی،میں سویڈن کی حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مشورہ کرے اور پوچھے کہ اگر اسے اسلام دشمن حکومت تسلیم کر لیا جائے تو اس کا کیا مطلب ہو گا اور اس کے کیا نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام انتہائی سخت الفاظ پر مشتمل تھا اور ایک مجرم کے خلاف فتویٰ سے زیادہ تھا، آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ترین سزا کے بارے میں بات کی ہے جس پر تمام علمائے کرام متفق ہیں۔

اگر سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ کوئی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسا عمل شروع ہوا ہے جس پر عوام اور حکومتوں کی سطح پر موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں