141

غیر ملکی اشیاء خریدنے کے بجائے ملکی مصنوعات پر توجہ دیں، آیت اللہ رئیسی

غیر ملکی اشیاء خریدنے کے بجائے ملکی مصنوعات پر توجہ دیں، آیت اللہ رئیسی

ایران// صدر آیت اللہ رئیسی نے ملکی پیداوار میں اضافے اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر پیدا ہونے والی اشیاء کو چھوڑ کر بیرون ممالک سے درآمد کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

صدر رئیسی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بیرونی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈالر کے استعمال کو کم کرنے کے لئے مرکزی بینک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایران اور متعلقہ ملک کی کرنسی میں تجارت کے لئے راہ ہموار کرے۔

انہوں نے ایرانی برامدات کی توانائی کی پانچویں تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی مصنوعات اور کمپنیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ ملکی مصنوعات کی موجودگی میں غیر ملکی اشیاء درامد کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے شام کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی مارکیٹ میں ایران مصنوعات کے لئے بہت گنجائش ہے لہذا دونوں ملکوں کو باہمی تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے کرپشن اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اداروں کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ بازاروں میں نگرانی اور قوانین کے اجراء کا عمل سخت کیا جائے تاکہ تقسیم اشیاء کے سلسلے میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں