امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر:
امام رضا علیہ السلام کا حرم شب قدر کے اعمال کی انجام دہی میں غیر ایرانی زائرین کا میزبان
ایران// امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے اردو اور عربی زبان زائرین کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں خصوصی طور پر ۱۹ویں،۲۱ویں اور ۲۳ویں شب قدر میں اعمال کے انعقاد کی اطلاع دی۔
آستان نیوز سے گفتگو میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے شب قدر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شب قدر بندوں پر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی برسات کی رات ہے،اللہ نے اس مہینے میں قرآن مجید نازل کر کے اس بابرکت مہینے کی عظمت کو دوبالا کردیا اور اپنے بندوں پر اپنی نعمتوں کو تمام کردیا۔
انہوں نے مزید کہا: اسی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ نے صحن غدیر اور دارالرحمہ میں اردو اورعربی زبان بولنے والے زائرین کے لئے خصوصی طور پر مختلف طرح کے ثقافتی،مذہبی اور معرفتی پروگرام کے انعقاد کا انتظام کیا ہے تاکہ تمام زائرین ان بابرکت راتوں سے مستفید ہو سکیں۔
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے کہا: ۲۰ فروردین (ایرانی تاریخ) اتوار کے دن مداح اہل بیت جناب نجف علی سعادتی کے ذریعہ پڑھی جانے والی دعائے جوشن کبیر اور زیارت امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ ۱۹ویں شب قدر کے اعمال کا آغاز خصوصی طور پر اردو زبان زائرین کے لئے ۸ بجے رات میں ہوگا۔
انہوں نے کہا: سید موسی موسوی امام علی علیہ السلام کے مصائب اور مرثیہ بیان کریں گے اوراس کے بعد سرروں پر قرآن رکھنے کے اعمال حجۃ الاسلام والمسلمین سید سجاد مھدی رضوی کرائیں گے۔
حجۃ الاسلام ذوالفقاری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ۲۳ فروردین(ایرانی تاریخ) منگل کے دن منعقد ہونے والے ۲۱ویں شب قدر کے اعمال میں امام رضا علیہ السلام کے خصوصی زائرین سب سے پہلے زیارت امام حسین علیہ السلام سے فیض یاب ہوں گے اس کے بعد عباس غبیشی دعائے جوشن کبیر پڑھیں گے اور اس کے بعد سید موسی موسوِی نوحہ خوانی کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا: اس بابرکت پروگرام میں سید سجاد مھدی رضوی تقریرکریں گے اورساتھ ہی سروں پر قرآن رکھنے والے اعمال بھی کرائیں گے۔
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے کہا: ۲۴ فروردین(ایرانی تاریخ) بروز جمعرات ۲۳ویں شب قدر کے اعمال کا آغاز جناب صلاح حدیدی اور نجف علی سعادتی کے ذریعہ پڑھی جانے والی دعائے جوشن کبیر کے ذریعہ رات ۹ بجے ہوگا ساتھ ہی نوحہ خوانوں کی نوحہ خوانی اور جناب سید سجاد مہدی رضوی کی تقریر اس پروگرام کا حصہ ہوگی۔
اہم الفاظ: امام رضا، شب قدر، زائرین، اعمال، قرآن مجید