ممبئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے “نوروز کپ” کا انعقاد
ممبئی// رضوی فٹبال کلب کے لیے قابل فخر لمحہ، اپنی پہلی کوشش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام نوروز کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی۔
ممبئی میں منعقدہ ’نوروز کپ‘میں رضوی فٹبال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اور اس نے اس کپ میں رضوی فٹبال کلب (رضوی ایف سی) کے لیے قابل فخر لمحہ ہے،جسکے باصلاحیت کوچ انصاری ذاکر حسین کی قیادت میں ٹیم نے اپنے نمایاں کردار پیش کیا، اپنی پہلی کوشش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام نوروز کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
اس موقع پر جاوید رضوی نے اپنے خیالات کا اظہاراور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں میں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں صحت مند معاشرے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہوگا نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کیلئے پرامن ماحول میں کھیل کا انعقاد کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے اسپورٹس کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔