154

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی بنیاد سردار شہید سلیمانی نے رکھی تھی

ایران// اہواز کے امام جمعہ نے جمہوریہ اسلامی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم حکومتِ جمہوری اسلامی ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بلاشبہ اس معاہدے کی بنیاد شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی نے رکھی تھی۔ بے شک یہ معاہدہ ایرانی قوم کے فائدے میں اور انتہائی دانشمندانہ ہے۔

ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں کو تقویٰ الہی اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: تقویٰ، دینداری کی روح کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا اور آخرت کی سعادت صرف تقویٰ کے ذریعہ ہی حاصل ہوتی ہے اور تقویٰ کے لئے اخلاص شرط ہے۔ قرآن پاک کے نورانی کلام کے مطابق اخلاص کی تقویت کے لئے “ہمیشہ روزِ قیامت کو یاد رکھنا” چاہئے۔

مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن نے کہا: انسانی تربیت کے لیے موت اور قیامت کو یاد کرنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ توجہ رہے کہ کہیں مرحومین کے لیے دعا اور فاتحہ پڑھنا صرف دکھاوے کے لیے نہ ہو بلکہ اس دوران بھی روزِ قیامت کو یاد کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے “روز شجرکاری” کی مناسبت سے ہر ایرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ “ہر ایرانی تین درخت لگائے”۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا: ہم حکومتِ جمہوری اسلامی ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بلاشبہ اس معاہدے کی بنیاد شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی نے رکھی تھی۔ بے شک یہ معاہدہ ایرانی قوم کے فائدے میں اور انتہائی دانشمندانہ ہے۔

انہوں نے کہا: امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض ممالک اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے سے سخت پریشان ہیں۔ انہیں جان لینا چاہیے کہ ان کے مذموم منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں