200

استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں

استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں آج انجمن شرعی شیعیان دارالمصطفیٰ کے صدر دفتر پر ایک تقریب منعقد ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر آغا حسن نے کیا خیر مقدم

بڈگام// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آغا صاحب کی سرپرستی میں صدر دفتر پر استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُر وقار خصوصی نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف دینی انجمنوں کےسربراہوں اور نمائیندوں کے علاوہ علمائے دین ائمہ جمعہ زعما اور نوجوانوں کی خاصی تعداد نےشرکت کی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری قمر علی صوفی نے حاصل کی اس کے بعد استقبالیہ کلمات حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی ن بیان کئے جس میں انہوں نے ماہ مبارک کا ماحصل تقویٰ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں اور سماج میں پھیلے جرائموں کی روک تھام اور لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا انہوں نے ناگفتہ بہہ معاشی و سماجی حالات بدعات و رسومات منشیات کے روز افزون اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خود کشی اور سفاکانہ قتل کے سانحات کو روکنے پر زور دیا اس کے بعد جن معززین نے موضوع پر اظہار خیال کیا ان میں
نمائندہ میرواعظ کشمیر سید شمس الرحمان ،مولانا عاشق حسین قادری نمائندہ کاروان اسلام جموں و کشمیر ،محمد یاسین کرمانی نمائندہ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،امام خطیب جامع مسجد گنائی محلہ بڈگام سید ریاض بخاری ،ممبر مجلس تحفظ اتحاد غلام قادر ڈار ،حجت الاسلام سید محمد حسین موسوی گریند ،حجت الاسلام سید یوسف الموسوی ،حجت الاسلام سید عابد رضوی ،حجت الاسلام سید ارشد حسین موسوی شامل ہیں مقررین حضرات نے
اس موقعہ پر اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پُر عظمت مہینےسے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا ساتھ ہی معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی سماجی جرائم و رسومات ،حق تلفیاں ،اخلاقی و روحانی اقدار کا خاتمہ سفاکانہ قتل اور خود کشیوں کے واقعات وغیرہ کو دین سے دوری کا نتیجہ قرار دیا اس موقعہ پر با اتفاق رائے ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں ۔سماجی بے راہ روی کو روکنے،علمائے دین اور ائمہ مساجد کی ذمہ داریوں کو سمجھنے ، محراب و مساجد کو خاموش کرنے کی کوشش اورعلمائے دین کو پابند سلاسل کرنے اور روح رواں صدر مجلس علماء میرواعظ کشمیر جناب مولوی محمد عمر فاروق چار سال سے مسلسل خانہ نظر بند ی بلا تاخیر ختم کرنے، وادی میں انجام پذیر ہونے والے بھیانک سماجی جرائم سویہ بگ بڈگام میں لرزہ خیز قتل سانحہ اور اس جیسے دیگر جرائم کو روکنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا اس کے بعد جامعہ باب العلم کے حفاظ کی نمانش کی گئی مرحوم مولانا غلام رسول ملک سابقہ صدر جمعیت اہل حدیث کے انتقال پر دعائیہ کلمات پیش کئے گئے آخر پر جامعہ باب العلم کے طالب علم سمیر حسین صاحب کی کتاب (لب شیرین) کی رسم رونمائی کی گئی اس استقبالیہ نشست کی وساطت سے کشمیر کے تمام ائمہ مساجد علمائے دین ائمہ و خطیب حضرات سے یہی مودبانہ اپیل کی گئی کہ وہ ماہ مبارک کے دوران عوام الناس کو ان امورات سے مطلع کریں جو ہمارے معاشرے کی تباہ کاری کے محرکات بنے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں