مصر کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم
ایران// مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مصر کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے تعلق سے اعلان کردہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
الاہرام اخبار نے مصر کی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مصر خطے میں کشیدگی کو کم کرنے، استحکام کو مضبوط بنانے اور عرب ممالک کی قومی سلامتی کی صلاحیتوں اور امنگوں کو برقرار رکھنے اور عوامی خوشحالی اور ترقی کیلئے اس معاہدے کا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کئی سال سے معطل تھے تاہم بعض عرب ممالک کے ثالثی کردار کے بعد دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔