0

عراق، حشد الشعبی کے سرچ آپریشن کے دوران داعش کا سرغنہ گرفتار

المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حشد الشعبی نے اپنی تازہ کارروائی میں اس صوبے کے مغربی علاقوں میں داعش کے تین گوداموں کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمادی شہر کے مغرب میں حشد شعبی فورسز نے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران داعش کے سرکردہ عناصر میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

یہ تکفیری دہشت گرد الرطبہ چیک پوائنٹ سے آنکھ بچا کر نکلنے کی کوشش کے دوران حشد الشعبی کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

واضح رہے کہ عراق کی حشد الشعبی فورسز نے ملک میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں