مولانا شیخ جواد حبیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کرگل کے نامور، دیانت دار، بے باک اور نڈر رہنما، سابق ایم پی لداخ، ای جی افسر حاجی غلام حسن خان صاحب کی وفات کی خبر سن کر دل گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہوا۔ مرحوم ایک غیر معمولی شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، حق و انصاف کی حمایت، اور معاشرے کی بہتری کے لیے وقف کر دی۔ ان کی قائدانہ صلاحیتیں، بے لوث خدمات، اور اصول پسندی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ صرف لداخ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کے کئی منصوبے متعارف کروائے۔ وہ اپنی دیانت داری، بے خوف قیادت، اور بے لوث عوامی خدمت کی وجہ سے ایک مثال تھے۔ حاجی غلام حسن خان صاحب کی رحلت سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کی خدمات اور جدوجہد ہمیشہ ہمارے لیے مشعل راہ رہیں گی۔
اس موقع پر، میں محترم فیروز خان، ان کی والدہ محترمہ، ان کے بھائی ڈاکٹر خان صاحب، اور تمام اہل خانہ و عزیز و اقارب کی خدمت میں اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم سب اس غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بارگاہِ خداوندی سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔
مرحوم کی ذات ، عوام کے دلوں میں امید اور رہنمائی کی کرن بن کر ہمیشہ جگمگاتے رہے۔ ان کی فراست، بصیرت، اور بے مثال کردار آئندہ نسلوں کے لیے ایک رہنما اصول بنے رہیں گے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ، خاص طور پر محترم فیروز خان اور ان کی والدہ محترمہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور انہیں یہ حوصلہ دے کہ وہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کی یہ میراث ایک روشن ستارہ بن کر ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صبر اور مرحوم کی یادوں کو ان کے نقش قدم پر عمل کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
دعاگو:
شیخ جواد حبیب
فرونہ کرگل
17 دسمبر 2024
0