0

شہر سرینگر ہنرمندی کا مرکز، دستکاری کو حمایت اور تحفظ فراہم کرنا ضروری:تنویر صادق

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور ایم ایل اے زیڈی بل تنویر صادق نے یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت دستکاری کے شعبے سے وابستہ افراد کے اہم مفادات کے تحفظ کو ترجیح دے گی۔

انہوں نے لال بازار میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تاکہ انسٹی ٹیوٹ کے کشمیر ہینڈ ناٹڈ کارپٹ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا سکے۔
انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کی کارپٹ انڈسٹری کو ضروری تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ دورے کے دوران وہ کاریگروں کی قابل ذکر مہارت اور GI ٹیگنگ میں پیش رفت سے بہت متاثر ہوئے۔

انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”سرینگر ہنرمندی کا ایک مرکز ہے ۔ پیپر ماشی سے لے کر پشمینہ تک اس وراثت کی حمایت اور تحفظ ضروری ہے۔ میں اس شعبے کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ اور صنعت کے وزیر سے بات کروں گا۔

اس دوران انہوں نے حلقے کا تفصیلی دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے تبتی کالونی اور ڈی ڈی باغ حول میں مختصر قیام بھی کیا۔مقامی لوگوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل اور مشکلات تنویر صادق کی توجہ میں لائے ۔
انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ کرکے فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں