مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ کا خیر مقدم فرمایا ۔
ملاقات میں عمومی طور پر شیعوں خصوصی طور پر پاکستان کے شیعوں بالاخص عزائے حضرت امام حسین علیہ السلام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انکی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی دوسری جانب علامہ موصوف نے قیمتی وقت دینے اور پدرانہ نصیحتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی دفتر مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نجفِ اشرفِ.