ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ شہید سنوار شجاعت مندانہ طریقے سے شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت سے فلسطینی عوام کی مقاومت ختم نہیں ہوگی۔
صدر پزشکیان کی حکومت کی خاتون ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے بہیمانہ حملے پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید السنوار کے آخری لمحات کے مناظر بہت جاذب تھے۔ انہوں نے شجاعت مندانہ زندگی کی اور شجاعت کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
مہاجرانی نے کہا کہ شہید السنوار کے بعد بھی فلسطینی مقاومت ختم نہیں ہوگی۔ صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت جاری رہے گی۔
انہوں نے تاکید کی کہ شہید یحیی السنوار نے اپنی جان قربان کردی تاہم ان کا نام تاریخ میں زندہ رہے گا۔