رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مسلمانو! خطے کے غیور جوانو!
بہادر مجاہد اور کمانڈر یحیی السنوار اپنے شہید دوستوں سے مل گئے۔ وہ مجاہدت اور مقاومت کا درخشان چہرہ تھے۔ وہ مصمم عزم کے ساتھ دشمن کے سامنے ڈٹ گئے اور تدبیر اور بہادری سے دشمن پر وار کیا۔ انہوں کو سات اکتوبر کو دشمن کو تاریخی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور عزت و سربلندی کے ساتھ شہادت کے معراج کی طرف پرواز کرگئے۔
غاصب اور ظالم دشمن کے خلاف اپنی زندگی گزارنے والے کا انجام شہادت ہی ہے۔ مقاومتی محاذ کے لیے ان کی جدائی یقینا دردناک ہے تاہم شیخ احمد یاسین، فتحی شقاق، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسے بزرگوں کی شہادت سے مقاومت کی پیشرفت نہیں رکی۔ سنوار کی شہادت سے بھی ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔ اللہ کے اذن سے حماس زندہ اور زندہ رہے گی۔
اللہ کی مدد اور توفیق سے ہم ہمیشہ مخلص مجاہدین اور مبارزین کے ساتھ ہوں گے۔
میں یحیی السنوار کی شہادت پر ان کے گھر والوں، ساتھیوں اور جہاد فی سبیل اللہ سے وابستہ لوگوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔
والسلام علی عباداللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای