0

ایرانی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے، دورے کا مقصد علاقائی مسائل پر بات چیت کرنا ہے، عراقچی

ایران// ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب پہنچنے پر اپنے دورے کے ایجنڈے کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورے کا مقصد علاقائی مسائل، لبنان اور غزہ کی صورت حال اور صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں مشاورت کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اس دورے کا ایک اور اہم ہدف اس وقت لبنان میں موجود مہاجرین کی مدد کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مشاورت فلسطین اور لبنان کے لئے بہتر حالات اور بالآخر خطے میں امن کا باعث بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں