0

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری

شہیدمقاومت کی یاد میں امام بارگاہ بڈگام وحسن آباد میں عظیم الشان مجلس ترحیم منعقد

بڈگام// شہیدمقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ کی یاد میں جہاں دنیا بھر میں مجالسوں کا سلسلہ جاری ہےوہی جموں وکشمیرانجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے روز شہادت سے مختلف مرکزی مقامات پر مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری رہا اس ضمن میں آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد سرینگر میں صبح سے ہی عظیم الشان مجلس ترحیم کا اہتمام رہا بڈگام میں مومنین کی جمع غفیر نے شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مد ظلہ مجتہدین عظام اور لبنانی غیور عوام کو تسلیت پیش کی اس موقع پر تلاوت کلام اللہ کے بعد تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی اس موقعہ پر مختلف مذاہب فکر سے وابستہ جن شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا ان میں نمائندہ میر واعظ کشمیر مولانا سید شمس الرحمٰن،نمائندہ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام محمد یاسین کرمانی، حجت الاسلام والمسلمين آغا سید یوسف الموسوی، میر واعظ وسط کشمیر مولانا عبد اللطیف،وغیرہ شامل ہے مجلس میں میرواعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر محمد عمر فاروق صاحب کا شہید مقاومت کی شہادت پر صدر انجمن شرعی شیعیان کے نام لکھا ہوا تعزیتی خط ان کے نمائندہ کے توسط سے پڑھا گیا مجلس میں میرواعظ شمال کشمیر حسن افضل فردوسی،حجت الاسلام سید محمد حسین موسوی، حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل موسوی،حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی، حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی، حجت الاسلام مولوی نثار صاحب، حجت الاسلام مولوی محبوب الحسن ،حجت الاسلام سید حسین موسوی، حجت الاسلام شیخ مھدی ذاکری،وغیرہ شامل رہے صدارتی کلمات میں صدر حجۃالاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید مقاومت کی گران قدر خدمات و ایثار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا شہید مقاومت پہاڈ کی طرح غزہ،فلسطین و مستضعفین عالم کے لئے مظبوط سہارابن کررہا ان کی شہادت نے ان کی مخفی خدمات کوآشکار کیا اسی لئے بلا تفریق مذاہب و ملت عوام الناس کی آنکھیں اشکبار ہوئے اور اس مرد مجاہد کی انتھک خدمات دیکھ کر انگشت بدھان رہ گئے ادھر قدیمی امام بارگاہ حسن آبادسرینگر میں بھی خواتین کی مجلس منعقد ہوئی جہاں حوزہ علمیہ مکتبۃ الزھراء کے معلمات نے شہید مقاومت کی زندگی پر روشنی ڈالی اور مرثیہ خوانی کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ریاست جموں وکشمیر میں پرامن طریقے سے نظم و ضبط کے ساتھ جلوس، مجالس،اورقرآنی محفلوں کے انعقاد پر آغا صاحب نے مومنین و مومنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شہادت کے روز سے آج تک ہمارے جلوس و مجالس اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب اس مصیبت کی گھڑی میں اپنےرہبر عزیز مجتہدین عظام اور غیور لبنانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں مجلس میں مومنین نے امریکہ و اسرائل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا آغاصاحب نے کہا اگر چہ ان کی شہادت سے عالم اسلام میں خلاء پیدا ہوا لیکن ہم پُر امید ہیں رب العزت نے اس مستضعف قوم کے لئے نعم البدل عطا کیا ہوگا مجلس کے اختتام پر امام بارگاہ بڈگام سے مین اڈے تک آغا صاحب کی سربراہی میں عظیم الشان جلوس برآمد ہوا جس میں صہیونی نظام کے خلاف نعرے لگائے گئے۔بدگام بس اڈے میں آغا صاحب لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ شہید مقاومت کا خون جلد رنگ لائے گا وہ دن دور نہیں ہے جب ہم مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھیں گے اور صہیونیت کا نام و نشان زمین پر ختم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں