سرینگر //حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری مجاہد و عبد صالح شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ ا”رضوان اللہ تعالیٰ علیہ “دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر، اور مزاحمت کے عظیم نمونہ عمل تھے جو اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلی درجے پر اپنے باوفا رفقاء کے ساتھ فائز ہو گئے اس ضمن میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس کا آغاز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے طلاب نے قرآنی خوانی کے ذریعہ کیا مومنین کے اجتماع سے تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ جن علمائے کرام نے شہید مقاومت کی تاریخ ساز زندگی پر روشنی ڈالی ان میں حجت الاسلام سید محمد حسین موسوی ،حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی شامل ہے ذاکرین حضرات نے ربطہ مصائب پڑھتے ہوئے شہدا کے حقیقی مشن سے لوگو کو آگاہ کیا مجلس کے اختتام پر آغا صاحب نے کہا وادی بھر میں مجالس کا اہتمام بدستور جاری رہے گا اور بدھ کے روز عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد امام بارگاہ بڈگام میں کیا جائے گا۔
0