خواتین ووٹر ٹرن آؤٹ 10 اسمبلی حلقوں میں مردوں کے مقابلے زیادہ ریکارڈ / الیکشن کمیشن آف انڈیا
سرینگر // الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 57.31فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ووٹر ٹرن آؤٹ 10 اسمبلی حلقوں میں مردوں کے مقابلے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا ہے اور اس مرحلے میں مجموعی طو ر پر ووٹنگ کی شرح فیصد 57.31ریکارڈ کی گئی ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق خواتین ووٹر ٹرن آؤٹ 10 اسمبلی حلقوں میں مردوں کے مقابلے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس میں 25 ستمبر کو دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جس حلقہ میں خواتین کی ووٹنگ زیادہ ہوئی ان میں خانصاحب، گلاب گڑھ، ریاسی، ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ سندربنی، نوشہرہ، راجوری، بدھل، تھانم ناڈی، سورنکوٹ، پونچھ حویلی اور مینڈھر شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کنگن میں 72.18فیصدی ، گاندربل میں 57.12، ، حضرت بل میں 32.39فیصدی ، خانیار میں 26.09، حبہ کدل میں 19.81فصدی ووٹ پڑے جبکہ اسی طرح سے حلقہ لالچوک میں 34.15، چھانہ پورہ میں 29.53، زیڈی بل میں 30.78فیصدی ، عیدہ گاہ میں 36.95،سنیٹرل شالٹینگ میں 31.48فیصدی پولنگ ریکارڈ ہوئی جبکہ اسی طرح سے بڈگام میں 52.27، بیرورہ میں 66.95فیصدی ، خانصاب میں 72.08،چرار شریف میں 70.27چاڈورہ میں 57.19فیصدی ، جبکہ گلاب گڑھ میں 73.60، ریاسی میں 72.60، ماتا ویشنو دیوی میں 80.45،کالاکوٹ میں 68.82نوشہرہ میں 73.05راجوری میں 70.75بدھل میں 0.04،تھنہ منڈی میں 72.88، سرنکوٹ میں 74.94پونچھ حویلی میں 74.56اور اور مینڈھر میں 73.56فیصدی پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔