0

جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی ، وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا

پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں گی/ رویندر رینہ

سرینگر // جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی بنائے گی کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی کی زبردست لہر ہے۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے سربراہ رویندر رینہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی بنائے گی اور کہا ہے کہ پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا ’’جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زبردست لہر ہے۔ ہم جموں و کشمیر میں عوام کی بھرپور حمایت سے حکومت بنا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا‘‘۔دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ریاستی حیثیت پر ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ صرف مرکز ہی کر سکتا ہے۔کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے عمر عبداللہ پر دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ این سی لیڈر خوفزدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں