ایران// تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ “صیہونی رجیم ایک سال سے دنیا کی نظروں کے سامنے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور اب تک 42 ہزار لوگوں کو قتل کر چکی ہے۔ لیکن بین الاقوامی تنظیمیں غزہ کے لئے مر چکی ہیں اور یہ عوامی تنظیموں کے بجائے ظالم حکومتوں کی تنظیمیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور بعض ہمسایہ ممالک کہ جنہوں نے ابھی تک صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں، غزہ اور لبنان میں غاصب رجیم کے جرائم میں شریک ہیں۔
آیت اللہ خاتمی نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمت اور حزب اللہ اس جنگ کے فاتح ہیں۔
انہوں نے طبس واقعے کی سنجیدہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طبس کے واقعے میں 50 سے زائد کارکن جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوئے ہیں، ان آفات کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہیں۔
21 ستمبر 2024 کو ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کے علاقے طبس میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 51 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔
(مہر خبر)