0

لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر، صیہونی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی حیفہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر جاری ہے۔

میڈیا سورسز نے آگاہ کیا ہے کہ نئے حملے میں لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے گئے۔

ادھر صہیونی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ حیفہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پہلی بار ’حیفا‘ میں وارننگ سائرن بج گیا۔

صہیونی اخبار”ٹائمز آف اسرائیل” نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں