0

ہمیں لبنان کو دوسرا غزہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، صدر پزشکیان

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے نیو یارک میں امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیروت کے خلاف صیہونی رجیم کی جارحیت کے علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے خطرے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ لبنان کے موجودہ واقعات پورے خطے میں پھیل جائیں گے۔ لہذا ہمیں صیہونی حکومت کے ہاتھوں لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایرانی صدر نے موجودہ کشیدگی کے علاقائی تصادم میں تبدیل ہونے اور دنیا اور کرہ ارض کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے ہمیں صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہونے والے جرائم کی روک تھام کرنی چاہیے۔

انہوں نے حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان غیر مساوی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کو مغربی ممالک کی وسیع پیمانے پر مالی اور عسکری حمایت حاصل ہے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں