0

سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک

کرپٹو کرنسی سے متعلق اشتہارات دکھائے جانے لگے

سرینگر// سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل جمعہ کو ہیک کر لیا گیا جس کے بعد اس پر کرپٹو کرنسی سے متعلق اشتہارات دکھائے جانے لگے۔ سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے بعد اس پر کرپٹو کرنسی سے متعلق اشتہار ات دکھائے گئے ۔ یہ امریکی کمپنی ریپل لیبس کی تیار کردہ کرپٹوکرنسی سے متعلق تھیں۔ ہیک کیے گئے چینل پر ایک خالی ویڈیو نشر کی گئی۔ اس کا عنوان ہے بریڈ گارلنگ ہائوس کے ڈالر2 بلین جرمانے کا جواب دیتا ہے۔سپریم کورٹ آئینی بنچوں کے سامنے درج مقدمات کی لائیو سماعتوں کو چلانے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کرتی ہے اور جن میں مفاد عامہ شامل ہے۔ اس وقت کے چیف جسٹس یو یو للت کی زیر صدارت فل کورٹ میٹنگ میں متفقہ فیصلہ لیا گیا۔اس کے تحت، سپریم کورٹ نے 2018 میں کیس پر ایک اہم فیصلے کے بعد تمام آئینی بنچ کی سماعت کی کارروائی کو لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں