چوگام دیوسر میں میگا عوامی جلسے سے خطاب، ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت
نیشنل کانفرنس ، کانگریس اتحاد ہی جموں کشمیر کے لوگوں کو مصائب سے نکال سکتا ہے ۔ این سی نائب صدر
سرینگر//جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز دیوسر کولگام میں ایک چناوی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر کانگریس ، این سی حکومت بنائے گی تو جموں کشمیر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے پیچھے نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کی آواز دفاتر میں سنی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، ہمارے لیے طاقت لوگوں کی خدمت اور ان کے حقوق کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دیوسر کے چوگام علاقے میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر نے کہا، “ان مفاد پرست لوگوں کو مسترد کرنا ضروری ہے جو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو نقصان پہنچانے میں بی جے پی کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم اقتدار کے پیچھے نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کی آواز دفاتر میں سنی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، ہمارے لیے طاقت لوگوں کی خدمت اور ان کے حقوق کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہے۔”اگر نیشنل کانفرنس اقتدار میں آتی ہے تو ہم جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو 1 لاکھ نوکریاں فراہم کریں گے اور حکومت بنانے کے تین ماہ کے اندر J&K یوتھ ایمپلائمنٹ جنریشن ایکٹ پاس کریں گے۔انہوں نے مزید اہم اقدامات کا وعدہ کیا، بشمول اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (EWS) کے لیے سالانہ 12 LPG سلنڈروں کی مفت فراہمی”، انہوں نے کہاکہ ان پروگراموں کا اہتمام پارٹی امیدوار برائے دیوسر اسمبلی سیٹ پیرزادہ فیروز احمد شاہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر این سی کے خزانچی شمی اوبرائے، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ڈی ایچ پورہ کے پارٹی امیدوار سکینہ ایتو، این سی کے نوجوان لیڈر عمران نبی ڈار بھی موجود تھے۔