0

عمر عبداللہ بشیر میر، اشفاق جبار اور دیگرامیدواروں نے گاندربل میں کاغذات نامزدگی داخل کیے

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کے بشیر میر نے بدھ کے روز گاندربل میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیںعمر نے آج گاندربل سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا، اشفاق جبار نے گاندربل کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترے اور 2014 سے جب وہ ایم ایل اے بنے تھے، تمام کام یہاں رکے ہوئے ہیں۔جبکہ کانگریس کے ضلع صدر ساحل فاروق اسلو نے بطور آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور کہا کہ میں گاندربل کا مناسب باشندہ بننا چاہتا ہوں جبکہ اشفاق جبار سابق ایم ایل اے گاندربل کی حیثیت سے گاندربل کے باشندوں کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی ہے بشیر میر پی ڈی پی امیدوار نے سی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مقامی باشندہ ہوں اور اگر لوگوں نے مجھے ووٹ دیا تو گاندربل کی بہتری کے لیے کام کروں گا اور گاندربل کے تمام لوگوں کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں بشیر میر حلقہ کنگن سے پی ڈی پی کے امیدوار تھے اور انہوں نے این سی کے امیدوار میاں الطاف کے مقابلے میں 25000 ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں