’’وندے بھارت ‘‘ٹرینوں کی توسیع کے ساتھ ملک وکست بھارت کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے
ریلوے سٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے،لوگوں کے رہنے کی آسانی میں اضافہ ہوگا اور کاروبار بھی بڑھے گا / وزیر اعظم مودی
سرینگر // ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی جدید کاری اور توسیع کے ساتھ ملک وکست بھارت کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریلوے کا ترقی کا سفر حکومت کے عزم کی مثال ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیرر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے شمال سے جنوب تک ترقی کے سفر میں ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے کیونکہ مدورائی بنگلورو، چنئی ناگرکوئل اور میرٹھ لکھنوئو وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ کیا گیاہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی جدید کاری اور توسیع کے ساتھ ملک وکست بھارت کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تین نئی وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے ملک کے اہم شہروں کے ساتھ ساتھ تاریخی قصبوں کو رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔ ٹیمپل سٹی مدورائی اب آئی ٹی سٹی بنگلورو کے ساتھ منسلک ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سے نہ صرف رابطے میں آسانی ہوگی، خاص طور پر اختتام ہفتہ یا تہوار کی مدت کے دوران بلکہ یاتریوں کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔ چنئی-ناگرکوئل روٹ طلبا، کسانوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو بہت فائدہ دے گا۔ وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ٹرینوں سے جڑے مقامات پر سیاحت کی ترقی کو نوٹ کیا اور کہا کہ یہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے مواقع کی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے تین نئی وندے بھارت ٹرینوں پر شہریوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی وکست بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ پورے جنوبی ہندوستان کے ساتھ تمل ناڈو کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ترقی کا سفر حکومت کے عزم کی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو کے ریل بجٹ کیلئے اس سال 6000 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں، جو کہ 2014 کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح، اس سال کے بجٹ میں کرناٹک کیلئے 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 2014 کے مقابلے 9 گنا زیادہ ہے۔وزیر اعظم نے ماضی کے بجٹ سے مماثلتیں کھینچتے ہوئے کہا کہ کئی گنا اضافے سے تمل ناڈو اور کرناٹک سمیت جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں ریل ٹریفک کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ریلوے ٹریکس کی برقی کاری ہو رہی ہے، ریلوے سٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لوگوں کے رہنے کی آسانی میں اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔