0

صوبے لداخ کے دور بک میں سڑک کا المناک حادثہ رونما

مسافر بس کھائی میں جا گری ، 6لقمہ اجل ، 22شدید زخمی ، کئی ایک کی حالت نازک

سرینگر // صوبے لداخ کے دور بک علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثہ میں 6مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 22افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لیہہ کے دوربک علاقے میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر بس گہری ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور قریب 200میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ عین شاہدین کے مطابق مسافروں سے بھری ایک بس دوربک کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ایک گہری کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے کہا کہ جونہی حادثہ پیش آیا تو وہاں چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی جس کے بعد مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران بھی وہاں پہنچ گئے جنہو ں نے بچائو کارورائی شروع کر دی اور تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا تاہم ابتدائی مرحلے میں 6زخمی مسافروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا اور دیگر 22افراد کو مزید علاھ کیلئے مختلف اسپتالوں میں روانہ کیا گیا جہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیہہ سے مشرقی لداخ جانے والی بس لداخ کے ڈربک کے مقام پر ایک کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر موقع پر ہی ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کیلئے ضلع اسپتال ایس این ایم لیہہ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچائو آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں