0

بھارت کا عروج، متحرک جمہوریت ، عالمی استحکام اور امن کی علامت

مستقبل کی تخلیق انسانیت کی پائیداری کیلئے ضروری ، اس چیلنج میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی
آب و ہوا کی تبدیلی انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ، اس پر توجہ دینے کی ضرورت / نائب صدر ہند

سرینگر/ بھارت کا عروج، متحرک جمہوریت ، عالمی استحکام اور امن کی علامت ہے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مستقبل کی تخلیق انسانیت کی پائیداری کیلئے ضروری ہے، اور اس چیلنج میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایک مستقبل کی تخلیق کے موضوع پر 19ویں سی آئی آئی انڈیاافریقہ بزنس کنکلیو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر نے گلوبل سائوتھ کیلئے ترقی کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے جامع، کثیر جہتی نقطہ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا عروج، متحرک جمہوریت ، عالمی استحکام اور امن کی علامت ہے۔ہوئے نائب صدر نے عوامی شرکت کے ساتھ، سب کی بھلائی کیلئے ایک مشترکہ مستقبل بنانے کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مستقبل کی تخلیق انسانیت کی پائیداری کیلئے ضروری ہے، اور اس چیلنج میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔آب و ہوا کی تبدیلی کو ’’ٹکنگ بم ‘‘اور انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اجتماعی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے پر توجہ دیں۔ بڑے پیمانے پر شمولیت اور قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے متنبہ کیا، “ہمارے پاس رہنے کے لیے کوئی دوسرا سیارہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں