4985757 85

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، بن سلمان

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں عرب لیگ کے 33ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب لیگ کا 33 واں اجلاس بحرین کے دارالحکومت منامہ میں شروع ہوا جس میں عرب ممالک کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے اجلاس کے آغاز میں خطاب کے دوران دعوی کیا: سعودی عرب نے عرب دنیا کے بنیادی مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے حال ہی میں ایک اجلاس کی میزبانی کی جس میں کسی بھی بہانے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ ریاض غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

بن سلمان نے مزید واضح کیا کہ ہم عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرے۔ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاض تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنا چاہتا ہے اور بحیرہ احمر کے علاقے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ہم سمندری تجارت اور جہاز رانی کی حفاظت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں