Download (11) 73

ووٹنگ کی مجموعی شرح 70فیصدی رہی ، جتندر سنگھ ، لال سنگھ اور جی ایم سروری سمیت دیگران کا قسمت مشینوں میںہو ابند

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ادھم پورہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ اختتام پذیر
ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ، صبح سے ہی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے بے صبر نظر آئیں

سرینگر // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے ادھم پورہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024کے تحت پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی جس دوران ووٹنگ کی مجموعی شرح 70فیصدی رہی ۔ اسی دوران ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ صبح سے ہی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے بے صبر نظر آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوںکیلئے پُر امن طریقہ میں ووٹنگ ہوئی ۔ انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی میں کل 92 سیٹوں کیلئے بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ جموں کشمیر میں پہلے مرحلے میں پارلیمانی حلقہ ادھم پورہ میں ووٹنگ ہوئی ۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ ووٹر 1605 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزراء� نتن گڈکری، کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزراء ، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔ادھر چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ادھم پور پارلیانی حلقہ میں شام 5بجے تک 65.08فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ الیکشن کمشنر کے مطابق ادھم پور حلقہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو ہونے والی پولنگ کے دوران شام 5بجے 65فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سہ پہر 5 بجے ادھم پور حلقہ میں 65.08فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی حصوں میں شدید بارش کے درمیان آج صبح 7 بجے سے ہائی اسٹیک حلقے کیلئے ووٹنگ شروع ہوئی۔ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں