170737190 26

7 اکتوبر کو صیہونی ہیلی کاپٹر نے غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کیا ۔/ صہیونی اخبار کا اعتراف

7 اکتوبر کو صیہونی ہیلی کاپٹر نے غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کیا ۔/ صہیونی اخبار کا اعتراف

غزہ // آخر کار ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے اپنے ہیلی کاپٹر نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء کو غلطی سے نشانہ بنایا۔
اتوار کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار Ha’aretz نے صیہونی پولیس کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے صیہونی بستی ریم کے قریب میوزک فیسٹیول میں موجود متعدد افراد کو ہلاک کر دیا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میوزک فیسٹیول میں موجود افراد کی اکثریت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ تحریک حماس کو اس تہوار کے بارے میں پہلے سے علم نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں