Download (6) 40

5اگست 2019کو جموں وکشمیر کا ملک کے ساتھ پوری طرح سے الحاق ہوااور مدغم ہوگئے

5اگست 2019کو جموں وکشمیر کا ملک کے ساتھ پوری طرح سے الحاق ہوااور مدغم ہوگئے
کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے لوگوں کے لئے بتائے انہوںنے کیاکیا/ڈاکٹر نرمل سنگھ

سرینگر// پانچ اگست 2019کو جموں وکشمیر کا اصلی الحاق ملک کے ساتھ ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاجموں وکشمیرمیں ترنگا لہرانے کے لئے 1993میں شاماپرسادمکھرجی سمیت جانیں نچھاور کرنی پڑی کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے دوران نیشنل کانفرنس نے کیاکیازرہ وہ اس کاخلاصہ تو کریں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اورسابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمنل سنگھ نے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران این سی پرتابڈ توڑ حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے دوران اس پارٹی نے ان لوگوں کااستحصال کرنے کے بجائے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ دفعہ 370کوجموں وکشمیرکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرا ردیتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیرمیںغیرریاستی باشندوںکوداخل ہونے کے لئے پرمنٹ سسٹم منسوخ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قد آور لیڈر شاماپرسادمکھر جی سمیت 19لوگوں کواپنی جانوں کانظرانہ پیش کرنا پڑاتب جاکر جموںو کشمیرمیں ترنگا لہرایاگیا ۔انہوںنے کہا 1947سے لیکر پانچ اگست تک 28اکتوبر کوالحاق کا دن تومنایاجاتا تھا لیکن اسمیں سبہی سیاسی پارٹیاں شرکت نہیں کرتے تھے او رکئی سیاسی پارٹیاں ہچکچاہٹ محسوس کرنے سے عا رنہیں کرتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکا اصلی الحاق پانچ اگست 2019کو اس وقت ہواجب جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ 370منسوخ کردیاگیا اورجموں وکشمیرکوپوری طرح سے بھارت میں مدغم کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کانگریس نے جموںو کشمیرمیں ہمیشہ امن کودرہم برہم رکھنے کیلئے اپنی خدمات انجام دی اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے 35برسوں کے نامسائد حالات کے دوران 45ہزار لاگوں کی جانیں ضائع ہوگئی۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکی بیشتر سیاسی پارٹیوں نے 28اکتوبر 1948کو یوم الحاق کادن نہیں منایاہے جو افسوس ناک ہے ۔ناگہ لینڈ کوریاست کادرجہ دینے کادن جموں و کشمیر میںمنانے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب جموںو کشمیرکو سٹیٹ ہڈ کادرجہ بحال کیاجائیگا ہم بھی یہ دن منائے گے۔ انہوں نے این سی کے نائب صدر کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنے دوراقتدار میں کیاکبھی 28اکتوبر یوم الحاق کے طورپرمنایاہے ۔انہوں نے کہامہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کر کے جہاں قومی نظریہ کومسترد کیاوہی جموں وکشمیرکے مستقبل کو تاب ناک بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ جموں وکشمیرمیںبھائی چارے امن رواں داری کوزک پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہے جوناقابل برداشت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں