2005519 37

غزہ کے الشفاء ہسپتال کے سربراہ ابھی تک لا پتہ

غزہ کے الشفاء ہسپتال کے سربراہ ابھی تک لا پتہ

غزہ// عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں الشفاء ہسپتال کے سربراہ کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ الشفاء کے سربراہ کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پانچ دیگر ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مریضوں کو نکالنے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی مدد کر رہے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک بیان کے مطابق بدھ کو اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر تنظیم کے تین ارکان اور غزہ کی وزارت صحت کے تین ارکان کو گرفتار کیا، اسرائیل نے چھ میں سے دو اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ الشفاء ہسپتال کے سربراہ سمیت چار دیگر افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں