170756681 60

39 فلسطینی قیدی رہا ہو گئے

39 فلسطینی قیدی رہا ہو گئے

فلسطین //فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ذمہ دار ادارے نے جمعہ کی رات تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوج نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ذمہ دار ادارے نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ یہ فلسطینی قیدیوں کا پہلا گروپ ہے جنہیں جنگ بندی کے بعد رہا کیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں 24 خواتین اور 15 بچے ہیں۔

الجزیرہ نے بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل کے حکام نے ان قیدیوں کی رہائي کے مقدمات فراہم کئے۔

اس سے پہلے ان 39 لوگوں کے ناموں کا اعلان کیا گيا تھا اور کہا گیا تھا کہ انہیں عوفر جیل پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

ان قیدیوں کو ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کیا گیا تھا ۔

فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے وہ قیدیوں کے تبادلے کے ضامن ہیں اور امید ہے کہ قطر، مصر اور امریکہ، تمام قیدیوں کی رہائي کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں