غزہ کی حمایت میں تہران میں 50 ہزار رضا کارانہ فورس کی فوجی مشق
ایران/ / ایران کی رضا کارانہ فورس (بسیج) کے 50 ہزار فوجیوں نے ایران کے دار الحکومت تہران میں فوجی مشق کا مظاہرہ کیا اور نئے جنگی ساز و سامان کی نمائش کی۔
غزہ کے لوگوں کی حمایت میں اور اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے خلاف’’الی بیت المقدس‘‘ کے عنوان سے ایران کی رضا کارانہ فورس (بسیج) کے 50 ہزار فوجیوں نے ایران کے دار الحکومت تہران میں فوجی مشق کا مظاہرہ کیا اور نئے جنگی ساز و سامان کی نمائش بھی کی۔
یہ مظاہرہ انقلاب اسٹریٹ (خیابان انقلاب) سے لے کر نماز جمعہ منعقد ہونے کے مقام تک جاری رہا، جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔
لوگوں نے اس مظاہرے میں ” اسرائیل مردہ باد” اور ” امریکہ مردہ باد” کے نعرے لگا کر قلب تہران سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف آواز بلند کی اور ایک قوی پیغام دیا۔