2005519 33

صہیونی فوجی غزہ کے الشفاء اسپتال داخل، لوگوں پر فائرنگ، درجنوں طبی کارکنان اور بیمار شہید

صہیونی فوجی غزہ کے الشفاء اسپتال داخل، لوگوں پر فائرنگ، درجنوں طبی کارکنان اور بیمار شہید

غزہ // اسرائیلی فوجیوں نے سب سے پہلے الشفاء کمپلیکس پر توپوں سے فائرنگ کی، پھر اسپتال میں داخل ہوئے اور اسپتال کے اندر بھی فائرنگ کی۔

غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفاء اسپتال میں داخل ہو کر انسانیت کو شرمسار کر دینے والا جرم انجام دیا ہے، پہلے اسرائیلی فوج نے الشفاء کمپلیکس پر توپوں سے فائرنگ کی، پھر صہیونی فوجی اسپتال میں داخل ہوئے اور اسپتال کے اندر بھی فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر وہ الشفاء ہسپتال کے اس حصے میں آپریشن کرنا چاہتی ہے جہاں حماس کے لوگ ہو سکتے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ اسرائیلی فوجی اسپتال کے اندر فائرنگ کر رہے ہیں، حالانکہ وہاں حماس کا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مزاحمت ہے، لیکن اسرائیلی فوجی فائرنگ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں