Download (13) 52

3مارچ کو جموں کشمیر میں 19 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے

4اور 5مارچ کو گھر گھر جاکر مہم کو کونے کونے تک پہنچایا جائے گا۔45ہزار ہیلتھ ورکر مشن کو کامیاب بنائیں گے

سرینگر//قومی پولیو مخاف دن ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منایا جائے گا جس دوران جموں کشمیر میں پانچ برس سے کم عمر کے 19 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 45ہزار ہیلتھ ورکراس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کام کریں گے ۔ اس کے علاوہ 4اور 5مارچ کو ایسے علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جو کسی وجہ سے تین مار چ قطرے لینے سے رہ گئے ہوں گے ۔ ادھر ضلع سرینگر میں 19لاکھ سے زائد بچوںکو پولیو سے بچنے کیلئے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق قومی پولیو مخالف دن 3مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس دن پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی پانچ برس سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید عابد رشید شاہ نے بتایا کہ جموں کشمیر 5برس کی عمر سے کم قریب 90لاکھ بچوں کو پولیو مخالف سے بچائو کے قطرے بنائے جائیںگے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کام کیلئے جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں45ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرس اس کام کو انجام دیں گے اور کہیںپر کوئی بچہ پولیو مخالف قطرہ لینے سے نہ رہ جائے اس لئے 4اور 5مارچ کو گھر گھر جاکر پولیو مخالف مہم کے تحت بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے ۔ دریں اثناء ضلع سرینگر میں 0 سے 5 سال کی عمر کے 19 لاکھ سے زائد بچوں کو 03 مارچ 2024 کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ میںسرینگر ڈی سی کو بتایا گیا کہ آنگن واڑی ، آشا ورکرزتین اور 4مارچ کو گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوںکو حفاظتی ٹیکوں کے عمل کے لیے کور کریں گے۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع کے پانچ میڈیکل زونز میں 668 ویکسینیشن بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریباً 3000 اہلکار تعینات ہیں، اس کے علاوہ جے وی سی ، سکمز میں سی ایم او ، ڈپٹی سی ایم او ، بلاک زور زون طح پر 19ٹرانزنٹ ویکسی نیشنل بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔جبکہ لوگوں کی سہولیت کیلئے بمنہ ، جی پی پنتھ ، ایل ڈی اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے علاوہ سی ایم او آفس، ڈی سی آفس، ڈائریکٹوری آف ہیلتھ سروسز بٹہ مالو بس سٹینڈ، گھنٹہ گھر ، صورہ ، جہانگیر چوک ، جے ایل این ایم ہسپتال اور پی ایچ سی خانیار میں بھی بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کیلئے کیمپ لگائیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ضلع کو پولیو سے پاک رکھنے کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پروگرام کی وسیع پیمانے پر تشہیر پر زور دیا تاکہ خاص طور پر ضلع کے دور دراز علاقوں میں کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ڈی سی نے ضلع سے پولیو کے خاتمے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام کے موثر نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ نمایاں جگہوں پر خصوصی امیونائزیشن سائٹس قائم کریں جن میں ہوائی اڈے، خانہ بدوش آبادی، زائرین وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں