Download 26

26جنوری کی تقریبات کے دوران ترنگا کے وقار کو ملحو ظ رکھاجائے

بھارتی پرچم سے متعلق ضابطوں سے سخت سے عمل کی جائے /وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایت

سرینگر // 26جنوری کو یوم جمہوریہ تقریبات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترنگا سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کریں اور تقریبات کے دوران کاغذی پرچم کو پھاڑا نہ جائے اور ناہی زمین پر پھینک دیا جائے ۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فلیگ کوڈ آف انڈیا 2022 اورقومی وقار کی بے حرمتی کی روک تھام سے متعلق قانون 1971 کی سفارشات پر سختی سے عملکو یقینی بنایا جائے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزارت داخلہ نے ریاستوں اور جموں کشمیر سمیت دیگر مرکز کے انتظام والے علاقوں سے کہا ہے کہ بھارت کے پرچم سے متعلق 2002 کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیانتظامیہ سے کہا ہے کہ فلیگ کوڈ آف انڈیا 2022 اورقومی وقار کی بے حرمتی کی روک تھام سے متعلق قانون 1971 کی سفارشات پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت نے اس سلسلے میں ایک مکتوب روانہ کیا ہے جبکہ دیگر یوٹیز کے چیف سیکرٹریوں اور منتظمین کو ایک مکتوب میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارتی پرچم عوام کی امیدوں اور خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔ اْس نے کہاکہ قومی پرچم کے استعمال سے متعلق قوانین اور عمل آوری کے حوالے سے لوگوں اور تنظیموںکے درمیان معلومات کی کمی دیکھی گئی ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اہم قومی، ثقافتی اور کھیل سے متعلق تقریبات کے موقع پر عوام کے ذریعے کاغذ کے پرچم کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اْس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تقریبات کے بعد کاغذ کے پرچم کو پھاڑا نہ جائے یا زمین پر نہ پھینکا جائے اورپرچم کے وقار کے لحاظ سے اسے ذائع کردیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں